کھیلوں کی دنیا

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل ، نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، کیوی ٹیم کے 129 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا پائی، ایڈن کارسن کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل 20 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جمعہ کے روز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کیوی ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، اوپنر جارجیا پلیمر ، 31 بالوں پر 33 ، سوزی بائٹس 26 اور بروک ہالیڈے18 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں جبکہ ایزابیلا گازے 20 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں۔

ویسٹ انڈین بائولر ڈینڈرا ڈوٹن نے 22 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں حاصل کیں، آفے فلیچر نے 2، کرشما اور عالیہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے 129 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی اور اسے 8 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ڈینڈرا ڈوٹن 33، آفے فلیچر 17، کپتان ہیلی میتھیوز 15 اور زاہیدہ جیمز 14 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں۔کیوی بائولر اینڈن کارسن نے 29 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، امیلا کیر نے 2 جبکہ فران جونس، لیا تہوہو اور سوزی بائٹس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اس فتح کے بعد کیوی ٹیم ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا اتوار 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button