مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت سینئر افسران کا دورہ فیصل آباد،کمشنر آفس میں بریفنگ سیشن کا انعقاد
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں مڈکیریئر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت سینئر افسران نے فیصل آباد کا دورہ کیااورکمشنر آفس میں بریفنگ سیشن کا انعقادہوا۔کمشنرسلوت سعید نے زیرتربیت افسران کا خیرمقدم کیا۔کمشنر نے زیر تربیت افسران کو ڈویژن کے تاریخی وثفافتی،صنعتی وجغرافیائی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔کمشنر نے ڈویژن میں حکومتی اقدامات پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے مختص کی پوائنٹ انڈیکیٹرز پر ذمہ دارانہ عملدرآمد جاری ہے۔کے پی آئیز کی تکمیل سے عوامی مسائل کے حل میں مدد مل رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈویژن میں پرائس کنٹرول میکنزم پربھرپور عملدرآمد کی بدولت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔کمشنر نے بتایا کہ فیصل آباد ٹیکسٹائل کا مرکز اور ملک کا بڑا صنعتی شہر ہے،فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(فیڈمک)میں غیر ملکی سرمایہ کاری جاری ہے۔فیڈمک کے زیراہتمام انڈسٹریل اسٹیٹس براہ راست موٹروے سے لنک ہیں۔فیڈمک کے انتظامی مسائل کا سامنا تھا جس پر بھرپور فوکس کیا گیا۔انہوں نے بتایاکہ انڈسٹریل اسٹیٹس میں بڑی تعداد میں چائینز کام کررہے ہیں اورچائینز کی سکیورٹی چیلنج ہے تاہم تمام تر حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک تینوں اسٹیٹس کی75 فیصد باؤنڈری وال کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے جسے6 فٹ سے بڑھا کر 8 فٹ اونچاکیا گیا۔داخلی راستہ پر چیکنگ کا کڑا نظام وضع کیا،سٹیٹ آف دی آرٹ کنٹرول روم اور آفس قائم کرایا گیا۔واچ ٹاور پر سکیورٹی سٹاف متعین ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیڈمک میں کالونیائزیشن کی صورتحال پہلے سے بہت بہترہے۔فیڈمک میں اپنا ہسپتال قائم کرایا گیا جبکہ بجلی کی ضرورت پورا کرنے کے لئے اقدامات پائپ لائن میں ہیں۔
کمشنر نے بتایا کہ ٹریڈنگ فیصل آباد کی انڈسٹری کا اہم ذریعہ ہے۔فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی سے مکمل کوآرڈینیشن ہے۔کمشنر کمپلیکس میں بزنس فسلیٹیشن سنٹر کا قیام تاجروں وصنعتکاروں کو سہولت کی فراہمی کی مثال ہے اورسٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر میں ایک چھت تلے محکموں سے متعلقہ این او سیز15 روز میں فراہم کررہے ہیں۔لاہور کے بعد فیصل آباد بزنس سنٹر کاروباری افراد کو این او سی فراہم کرنے والا دوسرا بڑا سنٹر ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی ہے جس پر اقدامات جاری ہیں۔فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ سوسائٹی سے شہر بھر میں ٹرانسپورٹ کی سروس فراہم کی جارہی ہے۔مستقبل قریب میں 200الیکٹرانک بسیں فیصل آباد کے روٹس پر جلوہ گیر ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک سروس ڈلیوری پر بھرپور فوکس ہے۔شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل ہیں،ای رجسٹریشن سسٹم سے امور میں بہتری آئے گی۔کمشنر آفس کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں،عدالت اب موقع پر کا نظام متعارف کرایا گیا جس سے اراضی کے مسائل لوگوں کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں۔عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے پورٹل بنایا گیا۔پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات بھی حل کرائی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل وضلعی محکموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کافی ڈیبل بک کی تیاری اہم اقدامات میں شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے کے ماسٹر پلاننگ کو ریویو اور جلد نوٹیفائی کیا جائے گا۔
واسا کے سیوریج نظام کی اپ گریڈیشن کے لئے 10 ارب روپے کا پراجیکٹ پائپ لائن میں ہے۔غیر ملکی فنڈڈ اداروں کے تعاون سے بھی واسا کی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں۔کمشنر نے بتایا کہ دہائیوں کے بعد میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیز نے مشینری خریدی۔نہروں کی معیاری بھل صفائی کرائی گئی جس سے اب کسانوں کو ٹیل پر پانی مل رہا اور فصلوں کی صورتحال بہتر ہے۔فیصل آباد میں جلد آئی ٹی یونیورسٹی بننے جارہی ہے۔کمشنر آفس کے زیراہتمام 14 ڈویژنل پبلک سکولز وکالجز میں ریفارمز متعارف کرائے گئے۔15 واں ڈی پی ایس تعمیرہورہا ہے جبکہ 16 ویں کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔پبلک سکولوں میں پہلی بار رولز بنائے اور نرسری کلاسز کا آغاز کرایا۔کمشنر نے بتایا کہ شعبہ صحت پر بھی گہری توجہ مرکوز ہے۔دستیاب وسائل سے 35 بنیادی مراکز صحت کی حالت بدل کر انہیں جدید طرز پر بنادیا گیا۔ڈسٹرکٹ وتحصیل ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی سروسزکے مسلسل وزٹس کرکے طبی انتظامات کی نگرانی کی جاتی ہے۔ہاسپٹل آن وہیل پروگرام کے ذریعے دوردراز علاقوں تک صحت کی سہولیات پہنچائی جارہی ہیں۔سپیشل برانچ کی نشاندہی پر عوامی شکایات کو 24 گھنٹے کے اندر نمٹایا جارہا ہے۔کمشنر نے ایف ڈی اے سٹی میں جدید سپورٹس کمپلیکس کے قیام اور پرانی سبزی منڈی کی جگہ قابضین سے واگزار کراکر پارک کے قیام پر بھی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن میں جاری ترقیاتی پروگرام، ستھراپنجاب پروگرام،انسداد تجاوزات مہم،روشن فیصل آباد پروگرام و دیگر اقدامات میں شامل ہیں۔ڈویژن کے ڈویژنل پبلک سکول،ہیلتھ مراکز میں تین آٹزم سنٹرز قائم اور اداروں میں 80 ڈے کیئر سنٹر فعال ہیں اور جھنگ میں جلد چوتھا آٹزم سنٹر قائم کررہے ہیں۔ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر بنایا گیا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار گوجرہ میں فلڈ لائٹ ویمن ہاکی ٹورنامنٹ کرایا گیا۔
کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت فیصل آباد ڈویژن کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں ہے۔ہائر ایجوکیشن نے کھیلوں کے مقابلوں میں 1200پوائنٹس لیکر صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ تاریخی ورثہ کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے اور ضلع کونسل کی عمارت کی تزئین وبحالی کے بعد اب گھنٹہ گھر پر کام شروع کیا جارہا ہے۔جھنگ میں طالبات نے معیاری وال پینٹنگزکیں۔فیصل آباد لٹریری فیسٹیول کا ہر سال انعقاد کیا جاتا ہے۔کمشنر نے بتایا کہ کینال روڈ پر ڈی پی ایس کا کیمرج بلاک بنایا جارہاہے۔پبلک سکولوں میں کیریئر کونسلنگ سیشنز جاری ہیں۔ناولٹی پل کے نیچے فش فارم کی جگہ کو سیوریج مسائل سے پاک کرایا۔3093 ایکڑ سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ میونسپل اداروں کی طرف سے ریونیو جنریشن کو بڑھانے کے لئے اقدامات کئے گئے۔نومبر میں ملکی تاریخ میں پہلی بار جھنگ میں صحرا پر جیپ ریلی کا انعقاد ہورہا ہے۔شہر کی خوبصورتی کے لئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔ کمشنر نے افسران کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔اس موقع پر شیلڈز کا بھی تبادلہ کیا گیا۔