کھیلوں کی دنیا

نوواک جوکووچ کی شنگھائی ماسٹرز کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی ، 100ویں ٹائٹل کے حصول کیلئے پرامید

شہرہ آفاق سربین سٹار نوواک جووکووچ نے اطالوی کھلاڑی فلاویو کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز کے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ 37 سالہ سربین ٹینس سٹار کی اپنے کیریئر کے 100ویں ٹائٹل کے حصول کے لئے شنگھائی ماسٹرز میں پیشرفت جاری ہے۔

جووکووچ نے اطالوی کھلاڑی کو ایک گھنٹے سے زائد کے مقابلے میں 6-1 ، 6-2 سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنانے کے لئے عالمی نمبر چار کا مقابلہ روس کے رومن سیفیولین سے ہوگا۔

جووکووچ نے 2019 ء کے بعد شنگھائی ماسٹرز میں اپنی واپسی کی ہے۔ جوکووچ کا مقصد 100 ویں ٹائٹل کا حصول ہے، وہ یہ کارنامہ سرانجام دیتے ہیں تو ٹینس تاریخ کے تیسرے کھلاڑی بن جائیں گے، ان سے قبل جمی کونرز 109 اور راجر فیڈرر 103 ٹورنامنٹ میں فتوحات حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button