ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس
ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت ضلع میں 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ڈی سی آفیس کے دربارہال میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں گذشتہ انسداد پولیو مہم کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے محکمہ صحت کے افسران کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نواب شاہ میں پولیو کےسیمپل پازیٹوآنے کے بعد 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم پر مزید توجہ دینے کی ضرروت ہے تاکہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے نہ رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہتر مائکرو پلان کی تیاری، پولیو ٹیموں کی تربیت اور بہتر مانیٹرنگ سے ہی انسداد پولیو مہم کے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں اس لئے کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران پر زور دیا کہ وہ مہم کے پہلے روز ریفیوزل کوور کرکے رپورٹ پیش کریں ڈپٹی کمشنر نے پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ مینیجر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران تمام صحت مراکز میں ڈاکٹرز اور ادویات کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں
ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایس پی پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران تمام پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیس اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری اور فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر اللہ بخش راجپر نے بتایا کہ نواب شاہ میں پولیو کے سیمپل پازیٹو آنے کے بعد آئندہ منعقد ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔