قومی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کے وفد نے وائس چیئرمین طارق جمال کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں جنرل سیکرٹری شازمہ حلیم، سرپرست اعلیٰ عبدالقیوم ہوتی، اور پی آر او محمد الیاس بھی شامل تھے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کے آرٹسٹوں کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ممکنہ حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفد نے گورنر سے درخواست کی کہ آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ ان کے معاشی اور سماجی مسائل حل کیے جا سکیں۔

انہوں نے تعلیم اورصحت کی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا اور ساتھ ہی سرکاری رہائشی منصوبوں میں آرٹسٹوں کے لیے کوٹہ مخصوص کرنے کی تجویز پیش کی ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کے مطالبات کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ حکومت آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ معاشرے کی ثقافت اور روایات کے امین ہوتے ہیں اور ان کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

گورنر نے آرٹسٹوں کی فلاح کے لیے تجاویز پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو 26 اکتوبر 2024 کو منعقد ہونے والے آرٹسٹوں کےتقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی، جسے گورنر نے خوشی سے قبول کر لیا۔ یہ تقریب آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کی جانب سے آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button