عالمی

آسٹریلوی شہر یوں کا لبنان سے انخلا جاری

آسٹریلیا نے کہا ہے کہ904آسٹریلوی شہری مختلف پروازوں کے ذریعے لبنان چھوڑ چکے ہیں۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ہفتے کو آسٹریلوی باشندوں کے لیے بیروت سے قبرص کے لیے دو چارٹر پروازیں چلائیں ۔

آسٹریلیا کی قومی فضائی کمپنی قنطاس اور قطر ایئرویز قبرص سے سڈنی کے لئے مربوط پروازیں چلا رہی ہیں۔قنطاس کی پہلی پرواز اتوار کی رات روانہ ہوئی اور پیر کی صبح 349 آسٹریلوی اور ان کے خاندان کے ساتھ لینڈ کیا۔3,750 سے زیادہ آسٹریلوی باشندوں نے لبنان چھوڑنے کے لیے محکمہ خارجہ میں رجسٹریشن کرائی ہے۔حکومت کئی ماہ سے لبنان میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ ملک چھوڑ دیں کیونکہ خدشہ ہے کہ بیروت ہوائی اڈہ بند ہو سکتا ہے۔بدھ تک لبنان میں موجود آسٹریلوی شہریوں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 15 ہزار تھی ۔

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اطلاع دی ہے کہ آسٹریلوی باشندوں کے لیے دو مزید پروازیں شام 6 بجکر 30 منٹ پر بیروت سے روانہ ہونے والی ہیں جو پیر کی رات 11 بجکر 45 منٹ پر پہنچیں گی تاہم یہ پروازیں آپریشنل صلاحیت اور سکیورٹی کی صورتحال سے مشروط ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button