عالمی

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی ( بی این پی )نے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد ملک کے آئینی اداروں کو تباہ کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پیر کو نیشنل پریس کلب میں ایک مباحثے کے دوران بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے مشیر زین العابدین فاروق نے کہا ہے کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ عوامی لیگ پر پابندی لگائی جائے۔

انہوں کہا کہ شیخ حسینہ کے سے ان کی ایک حالیہ گفتگو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک بار پھر اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ بی این پی کے رہنما زین العابدین نے کہا کہ فاروق شیخ حسینہ نے ملک کے تمام آئینی اور جائز اداروں کو تباہ کر دیا

،انہوں نے عوام کی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کی اور ان کی جماعت عوامی لیگ کے لوگ اب موجودہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ حسینہ نے عوامی لیگ کو2041 تک اقتدار میں رکھنے کے پروگرام بنا رکھے تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button