ٹاپ نیوز

صدر آصف علی زرداری کی کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکہ کی مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے مؤثر کارروائی کرنا ہوگی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے واقعہ میں دو چینی شہریوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ۔

صدر مملکت نے واقعہ میں مارے جانے والے چینی شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں چینی شہریوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button