کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، کے ایس ای 100 انڈیکس نے 83 ہزار پوائنٹس کی ایک اور نفسیاتی حد کو کامیابی سے عبور کر لیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کا روباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے 83 ہزار پوائنٹس کی ایک اور نفسیاتی حد کو کا میابی سے عبور کر لیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 810.19 پوائنٹس (0.97فیصد) کے اضافہ کے بعد 83531.95 پوائنٹس پر بند ہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 201 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،167 کی قیمتوں میں کمی اور 76 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 327.99 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 26710.12 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2290.20 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 129017.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 6.57 ارب روپے کا لین دین ہوا۔ کا روباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 381.47 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 20.52 ارب روپے تھی۔

گزشتہ روز پیس پاکستان لمیٹڈ کے 59298044 حصص، پی پی ایل کے 21636537 حصص اور کو ہ نورسپننگ ملز کے 19496228 حصص کا لین دین ہوا۔پیس پاکستان لمیٹڈ،ایل ایس ای فنانشل سروسز اور ریڈ کو ٹیکسٹائل سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button