عالمی

اسرائیل کی سلامتی کے لئے پرعزم ہیں، جنگی اثاثے مشرق وسطیٰ منتقل کر دئیے ہیں، فرانس

فرانس نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی سلامتی کے لئے پرعزم ہے اور اسرائیل کو ایران کی طرف سے لاحق خطرات کے پیش نظر اس نے اپنے جنگی اثاثے مشرق وسطیٰ منتقل کر دئیے ہیں ۔العربیہ اردو کےمطابق فرانس کے ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس نے اسرائیلی سلامتی کے لیے گزشتہ روزاپنے فوجی اثاثوں کو مشرق وسطیٰ روانہ کر دیا ہے،

تاکہ ایران کی طرف سے درپیش خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے۔فرانس نے یہ بھی کہا ہے کہ فرانس اسرائیلی سلامتی کے لیےپر عزم ہے۔ یہ بات فرانس کی سکیورٹی کابینہ کے راتوں رات ہونے والے اجلاس کے بعد کہی گئی ہے۔ اس اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں فوجی اثاثے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فرانس کے وزیر خارجہ جیم نوئل بیروٹ نے امریکی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مربوط سفارتی کوششوں پر زور دیا تاکہ اسرائیلی سلامتی کو درپیش خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button