عالمی
نائجیریا میں کشتی الٹنے کے باعث 60 افراد ہلاک، 80 لاپتا

نائجیریا میں کشتی کے حادثے میں60 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 80 لاپتا ہیں ۔رائٹرز کے مطابق نائیجیریا کی شمالی ریاست نائجر میں ایک مذہبی تہوار سے واپس آنے والی کشتی الٹنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 60 افرادہلاک ہو گئے ۔
موکوا لوکل گورنمنٹ ایریا کے چیئرمین جبریل عبداللہ موریگی نے بتایا کہ300 مسافروں کو لے جانے والی لکڑی کی کشتی کےڈوبنے کے بعد 160 افراد کو بچا لیا گیا تاہم 60 افراد ہلاک ہو گئے ۔ انہوں نے کہاکہ لاپتا 80 افراد کی تلاش جاری ہے۔