ٹاپ نیوز

وزیر اعلی ٰمیر سرفراز بگٹی کی کراٹے کومبیٹ میں عالمی سطح کی جیت کا ٹائٹل برقرار رکھنے پرشاہ زیب رند کو مبارکباد

وزیر اعلی ٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراٹے کومبیٹ میں عالمی سطح کی جیت کا ٹائٹل برقرار رکھنے پر کھلاڑی شاہ زیب رند کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور صوبائی حکومت کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی کراٹے کمبیٹ کھلاڑی شاہ زیب رند منگل کو کوئٹہ پہنچے تو وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے ایئر پورٹ پر خوش آمدید کہا اور گلے سے لگایا ۔

وزیر اعلٰی نے شاہ زیب رند کو جیت کا تسلسل برقرار رکھنے پر مبارکباد دی اور فتح کے لئے جہد مسلسل اور محنت پر شاباش دی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپ بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں اور آپ جیسے باصلاحیت نوجوانوں سے ہی ملک کا روشن مستقبل وابستہ ہے ،بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے آپ ترقی کی روشن مثال ہیں ۔ انہوں نے شاہ زیب رند کی مسلسل جیت پر مسرت کا اظہار کیا اور انہیں وزیر اعلٰی ہاؤس مدعو کیا ۔

اس موقع پر صوبائی وزرا بخت محمد کاکڑ، میر عاصم کرد گیلو، وزیر اعلٰی کی مشیر برائے کھیل مینا مجید بلوچ، مشیر محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی، پارلیمانی سیکرٹری عبدالصمد گورگیج ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند، سیکرٹری کھیل قمر بلوچ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات ،ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر خان بازئی اور دیگر اعلٰی حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button