کھیلوں کی دنیا

آسٹریلیا ویمن نے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 29 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

آسٹریلیا ویمن نے دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 29 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ، نیوزی کی ٹیم 143 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، آسٹریلیا کی ایشلی گارڈنر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ،

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا ویمن پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، الیزا ہیلی 38 اور الیز پیری 34 رنز بنا کر نمایاں رہیں ، نیوزی لینڈ کی ایمیلیا کیر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے ، سوزی بیٹس 34 رنز بنا کر نمایاں رہیں ، آسٹریلیا کی جانب سے ایشلی گارڈنر نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 24 ستمبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button