عالمی
ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی انتخابات میں شکست کی صورت میں دوبارہ الیکشن میں حصّہ لینے کا فیصلہ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں روان سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شکست کی صورت میں 2028 کے انتخابات میں دوبارہ حصّہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔
سکائے نیوز کے مطابق امریکی نیوز پروگرام ’’فل میجر‘‘ میں ریپبلکن صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر وہ ہار گئے تو کیا وہ دوبارہ انتخابات میں حصہ لیں گے، جس پر 78 سالہ سابق صدر نے جواب دیا کہ نہیں میں حصّہ نہیں لوں گا، مجھے ایسا نظر نہیں آ رہا ہے ۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ 5 نومبر کو صدراتی انتخابات کے دن کامیاب ہونے کی بھر پور اُمید رکھتے ہیں۔