عالمی

مشاورتی جمہوریت چین کی سوشلسٹ جمہوری سیاست کی ایک منفرد برتری ہے، چینی صدر

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے سی پی پی سی سی کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے حوالہ سے بیجنگ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور کہا کہ ہمیں اپنے راستے، نظریے، نظام اور ثقافت پر زیادہ اعتماد ہونا چاہئے اور ہمہ جہت عوامی جمہوریت کی ترقی میں سی پی پی سی سی کی نمایاں سیاسی خوبیوں کو مکمل بروئے کار لانا چاہئے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں کے عمل نے مکمل طور پر ثابت کیا ہے کہ سی پی پی سی سی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں جمہوری جماعتوں، سیاسی جماعتوں سے غیر وابستہ افراد، عوامی تنظیموں اور تمام اقلیتی گروہوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے سیاسی نظام کی ایک عظیم تخلیق ہے، جو انسانی سیاسی نظام کی تاریخ میں منفرد سیاسی اہمیت کا حامل ہے۔

مشاورتی جمہوریت ہمہ جہت عوامی جمہوریت کا ایک اہم حصہ ہے اور چین کی سوشلسٹ جمہوری سیاست کی ایک منفرد شکل اور منفرد برتری ہے۔ سی پی پی سی سی کو چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ، مشاورتی نگرانی کے فوائد کا مکمل طور پر استعمال کرتے ہوئے پارٹی اور ریاست کے اہم فیصلوں اور تعیناتیوں کے نفاذ کو فروغ دینا چاہئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button