کھیلوں کی دنیا
ساف انڈر17چیمپئن شپ: پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو شکست دی
ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے دوران پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی۔
بھوٹان میں کھیلے جارہے ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو 1-0 سے شکست دی۔
پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جب کہ دوسرے ہاف میں محمد طلحٰہ نے 81 ویں منٹ میں اسکور کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔