قومی

نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس، پی آئی اے کی نجکاری کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا

نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر برائے نجکاری/ چیئرمین نجکاری کمیشن عبدالعلیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور ریکوئسٹ فار اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشن (RSOQ) کی شرائط کے تحت اجازت یافتہ تبدیلیوں کے حوالے سے فنانشل ایڈوائزر کی سفارشات پر غور کیا۔

وزارت نجکاری کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نجکاری کمیشن نے چھ بولی دہندگان کو پری کوالیفائی کیا تھا جن میں فلائی جناح YB ہولڈنگز، (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی زیر قیادت کنسورشیم، ایئر بلیو لمیٹڈ، پاک ایتھانول (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر قیادت کنسورشیم، عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ اور بلیو ورلڈ سٹی شامل ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی یکم اکتوبر 2024 کو منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button