عالمی

چین نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر 9 امریکی فوجی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کر دیں

چین نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر 9 امریکی فوجی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کر دیں۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر بدھ کو شائع ہونے والے فیصلے میں نشاندہی کی گئی کہ امریکا نے حال ہی میں ایک بار پھر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جو ایک چین کے اصول اور چین اور امریکا کے درمیان ہونے والے 3 معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا۔

چین کے غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون کے آرٹیکل 3، 4، 6، 9 اور 15 کے مطابق چین نے سیرا نیواڈا کارپوریشن، اسٹک رڈر انٹرپرائزز ایل ایل سی، کیوبک کارپوریشن، ایس 3 ایرو ڈیفنس، ٹی سی او ایم لمیٹڈ پارٹنرشپ، ٹیکسٹور کے خلاف ،پلانیٹ مینجمنٹ گروپ، اے سی ٹی آئی فیڈرل اورایکزوویرا کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پابندیوں کے تحت ان امریکی کمپنیوں کی چین میں منقولہ، غیر منقولہ اور دیگر تمام اقسام کی جائیدادیں منجمد کر دی جائیں گی۔ چین میں تنظیموں اور افراد کو مذکورہ بالا اداروں کے ساتھ لین دین، تعاون اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہونے روک دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق 18 ستمبر 2024 سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button