قومی

پاکستان نے عالمی سطح پر ای گورننس کی رینکنگ میں 14 درجے بہتری کے ساتھ بہترین مقام حاصل کیا ہے، شیزا فاطمہ خواجہ

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شیزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر ای گورننس کی رینکنگ میں 14 درجے بہتری کے ساتھ بہترین مقام حاصل کیا ہے، ایس آئی ایف سی کے بہتر فیصلوں کے باعث یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ای گورننس میں بہتری بڑی خوشخبری ہے۔ اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ میں 14 درجے بہتری آئی ہے اور پاکستان 150 ویں سے 136 ویں نمبر پر آگیا ہے، تین کلیدی اشاریوں پر یہ رینکنگ کی گئی، اب ہم ای گورننس سے ای آئی گورننس کے مقام پر آگئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ای گورننس کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج سپارکو میں کثیرالمقاصد سیٹلائٹ کا افتتاح کیا گیا جس سے کنکٹیویٹی بڑھانے میں مدد ملے گی اور ان اقدامات سے ملک میں ڈیجیٹیلائزیشن کو فروغ ملے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button