کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،کے ایس ای 100 انڈیکس 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس نے 970.20 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کر لیا، کا روبارکے اختتام پر انڈیکس 80461.33 پوائنٹس پر بندہوا،مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم بڑھ کر38.2 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔

مجموعی طورپر438کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 186کمپینوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،198کی قیمتوں میں کمی جبکہ 54کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 400.195ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 15.90ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 399.58 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 25468.17 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2201.48 پوائنٹس اضافہ کے بعد 128473.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 3.545 ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روز ورلڈکال ٹیلی کا م کے 32229775 حصص، ٹی آرجی پاکستان کے 22086988 حصص اور پیس پاکستان لمیٹڈ کے 19649769 حصص کا لین دین ہوا۔گلشن سپننگ ملز، پیرامائونٹ سپننگ ملز اورکوہ نورپاورکمپنی سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم بڑھ کر 38.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button