قومی

حکومت سماجی و اقتصادی اور عدالتی اصلاحات کرنے کیلئے پرعزم ہے ،وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سماجی و اقتصادی اور عدالتی اصلاحات کرنے کیلئے پرعزم ہے جس کا مقصد ملک کو تیزتر اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔انہوں نےنجی میڈیا سے پر اظہار خیال کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو بھی ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دوست ممالک نے آئندہ پانچ برسوں میں پاکستان میں 27 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات اور کویت10،10 ارب ڈالر اور آذربائیجان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔احسن اقبال نے کہا کہ چین نے بھی سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔

– Advertisement –

انہوں نے کہا کہ چین نے ترقی، روزگار، جدت، سرسبز معیشت اور علاقائی ترقی سمیت پانچ نئی راہداریوں کے قیام کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ڈنمارک کی ایک کمپنی نے پاکستان کی بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button