قومی

پاکستان اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی اقدامات کے لیے پرعزم ہے،وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابط رومینہ خورشید عالم کی اوزون کے عالمی دن کے موقع پر اجلاس کے موقع پر گفتگو

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابط رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی اقدامات کے لیے پرعزم ہے،پاکستان کیگالی ترمیم کے تحت متوقع ہائیڈرو فلورو کاربن میں بتدریج کمی کے لیے کوشش کر رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوزون کے عالمی دن کے موقع پر اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اوزون کے عالمی دن کے موقع پر وزارت موسمیاتی تبدیلی میں پیر کواجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت رومینہ خورشید عالم نے کی۔اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر نے اوزون کی تہہ کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اوزون کی تہہ کے تحفظ اور موسمیاتی اقدامات کے لیے پرعزم ہے۔ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ مونٹریال پروٹوکول عالمی ماحولیاتی ایکشن کے حوالے سے اہم ہے،موسمیاتی تبدیلی اور انسانی سرگرمیوں سے اوزون کی تہہ کو شدید خطرات لاحق ہیں،پاکستان اوزون کی تہہ کو ختم کرنے والے مادوں پر قابو پانے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیگالی ترمیم کے تحت متوقع ہائیڈرو فلورو کاربن میں بتدریج کمی کے لیے کوشش کر رہا ہے،پاکستان کولنگ ایکشن پلان کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا ہے۔ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ اوزون کی تہہ کو بچانے کے حوالے سے ہمارے پیغام کو آگے بڑھانے کے لیے میڈیا اور نوجوان طلبہ کا کردار اہم ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button