عالمی

غزہ اور یوکرین تنازعات کا واحد حل مذاکرات پر مبنی ہے ، چینی وزیت دفاع

چین کے وزیرِ دفاع ڈونگ جون نے یوکرین اور غزہ جنگوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر زور دیا۔ العربیہ کے مطابق چین کے وزیرِ دفاع ڈونگ جون نےبیجنگ میں فوجی حکام کے ایک عالمی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات غزہ اور یوکرین جیسے تنازعات کا واحد حل ہے۔

ژیانگ شان فورم کے لیے سینکڑوں مندوبین بیجنگ میں موجود ہیں جسے سنگاپور میں سالانہ شنگری-لا اجلاس میں چین کے جواب کا نام دیا گیا ہے۔یہ سہ روزہ فورم 90 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے 500 سے زائد نمائندگان کی میزبانی کر رہا ہے۔ڈونگ جون نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے بحران اور اسرائیل-فلسطین تنازعہ جیسے سلگتے ہوئے مسائل حل کرنے کے لیے امن اور مذاکرات کو فروغ دینا ہی واحد راستہ ہے۔ڈونگ نے کہا کہ جنگ اور تنازعات میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور تصادم کی کوئی منزل نہیں ہوتی ہے ۔

تمام ممالک سے پرامن ترقی اور جامع طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تنازعہ جتنا شدید ہوگا، مذاکرات اور مشاورت کو ترک کرنا اتنا ہی مشکل ہو گا۔ کسی بھی تنازعہ کا اختتام صرف مفاہمت پر ہوتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button