عالمی

چار پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی سعودی دارالحکومت ریاض میں مصنوعی ذہانت بارے عالمی کانفرنس میں شرکت

پاکستان سے چار ممتاز آئی ٹی ماہرین نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مصنوعی ذہانت پر عالمی کانفرنس میں شرکت کی اور متعلقہ چیلنجز اور مواقع بارے اپنے خیالات اور بین الاقوامی اے آئی کمیونٹی کے تعاون مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔گلوبل اے آئی کانفرنس 10 تا 12 ستمبر ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے مفکرین،ماہرین تعلیم، کاروباری و پالیسی ساز شخصیات نے شرکت اور انسانیت کے مفاد میں مصنوعی ذہانت کے مستقبل کومشترکہ سوچ سے تشکیل دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

پاکستانی آئی ٹی ماہرین یاسر ایاز اور شعیب الرحمان نے ’’انکلوسیو ٹیک سلوشنز: خلا کو ختم کرنا اور متنوع کمیونٹیز کو بااختیار بنانا‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔محمد حاذق نے ’’ڈلیورنگ آن دی انوویشن پرامز ٹو اسٹارٹ اپس‘‘ بارے گفتگو کی جبکہ طارق خان نے ’’ٹرانسفارمنگ ہیلتھ کیئر: سپلائی چینز کو مضبوط بنانے میں AI کا کردار‘‘کے عنوان سے بحث میں حصہ لیا۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ایک نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا جس میں مذکورہ آئی ٹی ماہرین کے ساتھ سعودی عرب بھر میں مختلف عہدوں پر کام کرنے والی ممتاز شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔ایونٹ کا مقصد مصنوعی ذہانت کی ترقی بارے اہم سوالات کو حل کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ اس کی وسیع صلاحیت سب کے لیے ٹھوس فوائد میں تبدیل ہو جائے۔اس کانفرنس نے پاکستان اور بین الاقوامی اے آئی کمیونٹی کے درمیان نیٹ ورکنگ اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا ایک بہترین موقع بھی فراہم کیا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button