عالمی

سی آئی ایف ٹی آئی ایس کے ذریعے چینی ترقی کی”نئی” رفتار دیکھی جا سکتی ہے ، چینی میڈ یا رپورٹ

چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2024 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) بیجنگ میں جاری ہے ۔چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے سی آئی ایف ٹی آئی ایس 10 سالوں سے کامیابی سے منعقد کیا جا رہا ہے جو چین کی سروس انڈسٹری اور خدمات میں تجارت کی اعلی معیار کی ترقی کی واضح عکاسی کرتا ہے اور اس نے ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی او نے پیش گوئی کی ہے کہ بین الاقوامی تجارت میں خدمات کی تجارت کا حصہ 2040 تک موجودہ 22 فیصد سے بڑھ کر 33 فیصد سے زیادہ ہوجائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال کے سی آئی ایف ٹی آئی ایس نے 85 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے اور دنیا کی ٹاپ 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں میں سے 450 سے زیادہ نے آف لائن نمائشوں میں شرکت کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button