قومی

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا ضلع جہلم میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ضلع جہلم میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نئی عمارت کی خصوصیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن جہلم کی عمارت کی تعمیر نومبر 2022 ء میں شروع کی گئی۔اس کو جدید ڈیزائن کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ اس میں عام شہریوں کے لئے آسان رسائی کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

جمعہ کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق بلڈنگ میں معذور افراد کے لئے خصوصی ریمپ تعمیر کیا گیا ہے، عمارت میں وسیع گاڑی پارکنگ کی سہولت، خوبصورت اور وسیع انتظار گاہ، بایومیٹرک ووٹنگ مشین (بی وی ایم)، آئی ٹی لیبز اور سرور رومز موجود ہیں۔

اس کے علاوہ الیکشن افسران اور عملے کی تربیت کے لئے خصوصی ہال بھی بنائے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے لحاظ سے عمارت میں جدید سکیورٹی نظام اور آگ بجھانے کا سامان نصب کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ہنگامی صورتحال میں اخراج کے لئے علیحدہ راستہ و سیڑھیاں بھی موجود ہیں۔

یہ نئی عمارت ضلع جہلم کے عوام کو بہتر انتخابی خدمات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی ۔ تقریب میں ریجنل الیکشن کمشنر جہلم علیم شہاب، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم محمد عرفان، الیکشن آفیسر جہلم محمد فرخ اور پی ڈبلیو ڈی کے نمائندے ملک جاوید بھی شریک تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button