ٹاپ نیوز

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کادشمن اور دہشتگرد گٹھ جوڑ کو شکست دینے اور غیرقانونی اسپیکٹرم میں سرگرمیوں کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے دشمن اور دہشتگرد گٹھ جوڑ کو شکست دینے اور غیرقانونی اسپیکٹرم میں سرگرمیوں کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر وادی تیراہ میں انسداد دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا کہ پاک فوج نئے ضم شدہ اضلاع میں کے پی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی اور قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔ آرمی چیف کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انٹیلی جنس پرمبنی انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں، ضم شدہ اضلاع میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے افسران اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے اورہرقسم کے خطرے کےخلاف مؤثرجواب دینے کی تیاری کوسراہا۔ آرمی چیف نے کے پی کے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو سراہا۔

آرمی چیف نے فوج کے شہدا اورغازیوں اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں انتہائی لگن اور قربانی کے جذبے کے ساتھ لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button