کاروباری

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کابیان

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے ہیں،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ٹیم، آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم اوران متعلقہ اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حتمی مراحل میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جمعرات کویہاں جاری بیان میں وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے کہاہے کہ الحمدللہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ٹیم، آئی ایم ایف کی مذاکراتی ٹیم اور متعلقہ اداروں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے حتمی مراحل میں کلیدی کردار ادا کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ رواں ماہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ان معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ ملکی معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے اور پالیسی ریٹ میں کمی سے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔وزیر خزانہ نے کہاکہ معاشی سرگرمیاں بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button