عالمی

برکس کے سربراہ کی حیثیت سے روس کی حمایت کرتے ہیں، چین

چین نے کہا ہے کہ وہ برکس کے سربراہ کی حیثیت سے روس کا حامی ہے ۔ تاس کے مطابق وزیر خارجہ وانگ یی نے سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئیگو کے ساتھ ملاقات کے دوران کہاکہ چینی حکام برکس کے سربراہ کے طور پر روس کی سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ہم مشترکہ کوششوں کے ذریعے ایسوسی ایشن کے رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چین کا کا مقصد برکس کو "نئی قوتوں کی آواز سننے کے لیے مرکزی چینل” میں تبدیل کرنا ہے اور ہم سب کو ایسوسی ایشن کو گلوبل ساؤتھ میں ریاستوں کی یکجہتی اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button