کاروباری

پاکستان 33 کمپنیوں کے ساتھ چین امپورٹ ایکسپو میں شرکت کرے گا ، وفاقی وزیرجام کمال خان

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان 33 کمپنیوں کے ساتھ چین امپورٹ ایکسپو میں شرکت کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو چینی نائب وزیر تجارت لینگ جی سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا ۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ تجارتی مواقع بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی درآمد میں چین نے دلچسپی ظاہر کی ہے ،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ کیا جائے گا ، پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا ۔

ملاقات میں دونوں ممالک کا زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت کے لئے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چینی نائب وزیر تجارت نے ایس سی او وزارتی اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کو مبارکباد بھی پیش کی ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button