کاروباری

پاکستان 12 ستمبر کو ایس سی اوزوزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا، وزارت تجارت اعلامیہ

پاکستان 12 ستمبر کوشنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی اوز) وزرائے تجارت اجلاس کی میزبانی کرے گا۔بدھ کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

یہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء تجارت کا 23واں اجلاس ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق ایس سی او زوزارتی اجلاس میں تجارت کو بڑھانے اور اقتصادی خوشحالی پر بات ہوگی۔وزارت تجارت نے اجلاس کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

اجلاس میں ایس سی او ممالک کے درمیان تجارت اور ترقی کے منصوبے زیر غور آئیں گے۔ وزارت تجارت جام کمال خان کی سربراہی میں خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اجلاس میں ایس سی اوز وزراء خطے میں پائیدار ترقی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر غور کریں گے اور وزارتی اجلاس کے نتائج پر آئندہ حکومتی سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں بحث ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button