ٹاپ نیوز

سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے امور کو احسن انداز سے چلانے کیلئے 18 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے امور کو احسن انداز سے چلانے کیلئے 18 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپیکر نے قواعد و ضوابط 2007ء کے قاعدہ 244(B) کے تحت قومی اسمبلی سے تحریک کی منظوری کے بعد کمیٹی قائم کی ہے۔

کمیٹی کے ارکان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق، چوہدری سالک حسین، عبدالعلیم خان، محمد اعجاز الحق، خالد حسین مگسی، مسٹر پولین، صاحبزادہ محمد حامد رضا، گوہر علی خان، شاہدہ بیگم، اختر مینگل، حمید حسین، محمود خان اچکزئی اور وزیر پارلیمانی امور کے نام شامل ہیں۔

کمیٹی کے جاری ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی پارلیمنٹ ، پارلیمنٹرینز، آئین اور قومی اسمبلی کے قواعدو ضوابط و طریق کار 2007ء سے متعلقہ امور کا جائزہ لے کر پارلیمنٹ کی کارکردگی کو احسن انداز میں چلانے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button