کاروباری

بزنس لیڈرشپ ہی پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، ڈاکٹر گوہر اعجاز

سرپرست اعلی اپٹما ڈاکٹر گوہر اعجاز نے تاجر برادری کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس لیڈرشپ ہی پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔وہ منگل کو پیاف فاؤنڈرز ایل بی ایف الائنس کے امیدواروں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے جہاں اپٹما نارتھ نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے آئندہ انتخابات 2024-26 میں پیاف فانڈرز ایل بی ایف الائنس کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،اس موقع پر سرپرست اعلی یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) ایس ایم تنویر بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ کوئی ملک تب ہی طاقتور ہو سکتا ہے جب اس کے پاس مضبوط فوج اور مضبوط معیشت ہو۔ پاکستان کے پاس ایک مضبوط فوج ہے اور تاجر برادری ایف پی سی سی آئی سے لے کر چیمبرز اور ایسوسی ایشنز تک اتحاد قائم کرکے ایک مضبوط معیشت کو محفوظ بنانے کا خواب دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر 10 سال پہلے تاجر برادری اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کرتی تو آج ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے پاس ایس ایم تنویر کی شکل میں ایک نئی قیادت موجود ہے جس نے ملک بھر کی تاجر برادری کو متحد کیا اور ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کی۔ڈاکٹر گوہر نے امید ظاہر کی کہ موجودہ اتحاد پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے طویل عرصے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 10 سالوں میں پاکستان کو قرض دینے والا ملک بنانا ان کا خواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا نعرہ پاکستان فرسٹ ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ پوری تاجر برادری اس مقصد کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ،اس موقع پر انہوں نے کامران ارشد کو مرکزی چیئرمین اپٹما اور اسد شفیع کو اپٹما نارتھ کے دفتر کے لیے نامزد کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، سرپرست اعلی یو بی جی ایس ایم تنویر نے نے کہا کہ ہمیں اگلے 10 سالوں کے لیے اپنی معیشت کے ہر شعبے کے لیے ایک اقتصادی روڈ میپ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button