کھیلوں کی دنیا

حیدر علی پیرس پیرا لمپکس میں شاندار کارکردگی کے بعد پیرس سے پاکستان کے لئے روانہ ، پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے رخصت کیا

پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ حیدر علی پیرالمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد پیر کی شام فرانس سے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے جہاں انہوں نے ڈسکس تھرو کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ حیدر علی نے پیرا لمپکس میں پانچ بار پاکستان کی نمائندگی اور چار بار تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کرتے ہوئے پاکستان اور پوری دنیا میں کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے پیرس کے چارلس ڈیگال ہوائی اڈے پر حیدر علی کو پاکستان پیرا لمپکس دستے کے دیگر ارکان کے ساتھ پرتپاک انداز میں رخصت کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ دستیاب شیڈول کے مطابق وہ قطر ایئرویز کے ذریعے براستہ دوحہ منگل کی صبح سات بجکر چالیس منٹ پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر پہنچیں گے ۔ واضح رہے کہ پیرالمپکس گیمز میں پاکستان کے حیدر علی نے 52 اعشاریہ 54 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حیدر علی نے پیرا لمپکس میں پانچ بار پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کیلئے چار میڈلز جیت رکھے ہیں ۔ اس سے پہلے ٹوکیو پیرالمپکس 21- 2020 میں ڈسکس تھرو کا گولڈ میڈل جیتنے کے علاوہ انہوں نے 2008 میں لانگ جمپ کا سلور اور 2016 میں برانز میڈل حاصل کرکے ملک کا پرچم سربلند کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button