تعلیمی سرگرمیاںقومی

قومی اسمبلی نے قومی یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2024 کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے قومی یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2024 کی منظوری دے دی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے تحریک پیش کی کہ قومی یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی(ترمیمی )بل 2024 زیر غور لایا جائے۔

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد خالد مقبول صدیقی نے یکے بعد دیگرے بل کی تمام شقیں پیش کیں۔ سپیکر نے بل کی شق وار منظوری لی جس کے بعد خالد مقبول صدیقی نے تحریک پیش کی کہ قومی یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی(ترمیمی) بل 2024 منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button