عالمی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیر کو ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے،جس کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک(سی جی ٹی این ) کے مطابق سلامتی کونسل کے اراکین نے گزشتہ روز پریس بیان کابل میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ،جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نےاس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں افغانستان کے ساتھ ساتھ دنیا میں امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے زوردیا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر ، مالی معاونت اور سرپرستی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال تعاون کریں۔

سلامتی کونسل کے اراکین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ فعل ہے اور ان کے محرکات سے قطع نظر، جہاں بھی، جب بھی اور جس نے بھی ارتکاب کیا ہو، اس کا کوئی جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا اور تمام ریاستوں کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کو درپیش خطرات اور دہشت کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button