کھیلوں کی دنیا

آسٹریلوی کرکٹر نیتھن ایلس ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سکاٹ لینڈ کے خلاف آخری 2 ٹی ٹونٹی اور دورہ انگلینڈ سے باہر

آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر نیتھن ایلس ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سکاٹ لینڈ کے خلاف آخری دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز اور دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ انجری سے صحتیابی کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سے قبل سکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

سکاٹ لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹونٹی سیریز میں مچل سٹارک ، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کی غیر موجودگی میں نیتھن ایلس کے پاس فاسٹ بائولنگ لائن اپ کو لیڈ کرنے کا سنہری موقع تھا تاہم ہیمسٹرنگ انجری کے باعث وہ سکاٹ لینڈ کے خلاف آخری دو ٹی ٹونٹی میچوں سمیت آئندہ ہفتے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ 2021ء میں اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے ریلی میریڈتھ کو کور کھلاڑی کے طور پر سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 11 ستمبر سے سائوتھمپٹن میں ہوگا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق جوش ہیزل ووڈ معمولی انجری سے صحت یابی کے بعد انگلینڈ پہنچ چکے ہیں اور سائوتھمپٹن میں سکواڈ میں شامل ہوں گے۔ ایلس کو انگلینڈ کے خلاف 19 ستمبر سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں بھی شرکت کرنی تھی، جس کے متبادل کے نام کا اعلان ہونا باقی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button