کھیلوں کی دنیا

سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا یو ایس اوپن ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکا کی ٹینس سٹار ایما ناوارو خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے سیمی فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ ویمنز سنگلز فائنل میچ میں آریانا سبالینکا کا مقابلہ امریکا کی سکستھ سیڈڈ جسیکا پیگولا سے ہوگا۔

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی حریف ٹینس کھلاڑی ایما ناوارو کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 3-6 اور 6-7(2-7)سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں بیلاروس کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا کا مقابلہ ایک مرتبہ پھر میزبان امریکی ٹینس کھلاڑی اور سکستھ سیڈڈ جسیکا پیگولا سے ہوگا۔بیلاروسی ٹینس سٹار آریانا سبالینکا 2019 میں عظیم سرینا ولیمز کے بعد پہلی خاتون کھلاڑی ہے جو فلشنگ میڈوز میں بیک ٹو بیک سنگلز فائنل میں پہنچی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button