ٹاپ نیوز

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آئی جی اسلام آباد کی رہائشگاہ آمد ، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعظم محمد شہباز شریف آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہ پر گئے اور مرحومہ کے بلندی درجات اور اہلِخانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ والدہ جیسی قیمتی نعمت کے دنیا سے جانے کا غم تا عمر انسان کے ساتھ رہتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button