قومی

اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف ملک گیر کارروائیاں ،3ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کے دوران تین ملزمان گرفتار کرلیے ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 4 کارروائیوں میں 12 لاکھ روپے مالیت کی 4.4 کلو گرام منشیات برآمدکرکے 3 ملزمان گرفتارکر لیے ۔تعلیمی ادارے میں منشیات فراہمی کے خلاف کارروائی کے دوران اٹک میں کالج کے قریب ملزم سے 1 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔

شیر شاہ ٹول پلازہ کے قریب 2 کلو گرام چرس برآمدکرکے ایک ملزم گرفتارکیاگیا۔ ڈی جی خان تونمی موڑ کے قریب ملزم سے 1.2 کلوگرام منشیات برآمدکی گئی ۔ لاہور ایئرپورٹ پر کارگو آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 260 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button