عالمی

اسرائیل امن مذاکرات کو عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئےاستعمال کر رہا ہے، روسی مندوب

اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب دمتری پولیانسکی نے کہا ہے کہ اسرائیل امن مذاکرات کو عالمی برادری کو گمراہ کرنے اور غزہ میں اپنے حقیقی عزائم کو دنیا سے چھپانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں روسی مندوب نے اسرائیلی حکومت پر پر الزام عائد کیا کہ وہ ضد کے ساتھ مسئلے کا فوجی حل تلاش کر رہا ہے اور غزہ میں جاری اپنی فوجی کارروائیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اور اسرائیلی عوام دونوں اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ غزہ میں جاری جنگ کا حل صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے تاہم بدقسمتی سے اسرائیلی قیادت مذاکرات کو عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے سموک اسکرین کے طور پر استعمال کر رہی ہے ۔

جنوبی غزہ میں ایک سرنگ سے چھ مغویوں جن میں ایک روسی شہری بھی شامل تھا، کی لاشیں ملنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ان مغویوں کے مارے جانے کی مذمت کی اور کہا کہ غزہ میں اسرائیلی آپریشن کے دوران مغویوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات کم ہیں۔اس موقع پر سلامتی کونسل سے خطاب میں اقوام متحدہ کے حکام نے تمام مغویوں کی رہائی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبات کا اعادہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button