عالمی

اسرائیلی وزیر اعظم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مکمل کوششیں نہیں کر رہے، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے اپنی مکمل کوششیں نہیں کر رہے ہیں۔اردو نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ کیا اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں جنگ بندی کے لیے کافی کوششیں کر رہے ہیں، تو انہوں نے ’’نہیں‘‘ میں جواب دیا۔امریکی صدر نےمزید کہا کہ مصالحت کار جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے حتمی تجاویز پیش کرنے کے بہت قریب ہیں۔واضح رہے کہ امریکا قطر اور مصر کے مصالحت کاروں کے ساتھ مل کر گزشتہ کئی مہینوں سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لئے کوشش رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button