عالمی

سعودی عرب میں جولائی کے دوران غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ

سعودی عرب کے سینٹرل بینک ( ساما) نے کہا ہے کہ جولائی 2024 کے دوران مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر ریکارڈ 12.91 ارب ریال تک پہنچ گئیں۔2023میں اسی مدت کے دوران ترسیلات زر 10.63 ارب ریال تھیں، اس سال جولائی میں21.47 فیصد (2.28 ارب ریال) اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ستمبر 2022 کے بعد غیرملکی ترسیلات زر کی بلند ترین سطح ہے۔ اس دوران ترسیلات زر ماہانہ 12.9 ارب سے زیادہ نہیں رہے تھے۔

علاوہ ازیں جولائی 2024 کے دوران سعودی شہریوں کی بیرون ملک ترسیلات میں بھی اضافہ دیکھا گیا جو 5.81 ارب ریال رہیں۔ جولائی 2023 میں ترسیلات 5.8 ارب ریال تھیں۔یاد رہےسال 2023 کے دوران سعودی عرب سے غیرملکی ترسیلات زر 126.83 ارب ریال رہیں جس کی اوسط ماہانہ 10.57 ارب ریال رہی۔جبکہ سعودی شہریوں کی سالانہ ترسیلات زر 61.95 ارب ریال ریکارڈ کی گئیں۔ اوسط ماہانہ ترسیلات کی مالیت 5.16 ارب ریال رہی

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button