کھیلوں کی دنیا

پی ایس بی کا مالی شفافیت کے حوالے سے اہم اقدام، 44 سپورٹس فیڈریشنز کو سالانہ آڈٹ شدہ حسابات اور بینک اسٹیٹمنٹس جمع کرانے کی ہدایت

پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے سپورٹس فیڈریشنز کے لیے مالی شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ پی ایس بی نے تمام فیڈریشنز کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے سالانہ آڈٹ شدہ حسابات اور بینک اسٹیٹمنٹس 15 ستمبر 2024 تک جمع کرائیں۔پی ایس بی کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق تمام فیڈریشنز کو 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے مکمل آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے جمع کرانے ہوں گے۔ ان گوشواروں کی تصدیق ایک تسلیم شدہ چارٹرڈ اکائونٹنٹ فرم سے کرانا لازمی ہوگی۔ اس کے علاوہ 01 جنوری 2024 سے 30 جون 2024 تک کی مدت کے لیے تمام بینک اسٹیٹمنٹس کی بینک سے تصدیق شدہ نقول بھی جمع کرانا ہوں گی۔

یہ اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں کہ فیڈریشنز کو فراہم کردہ فنڈز کھلاڑیوں کی ترقی اور معاونت کے لیے استعمال ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان دستاویزات کی عدم فراہمی کی صورت میں فیڈریشنز کی مستقبل کی مالی معاونت روکی جا سکتی ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے اس بات پر زور دیا کہ ان اقدامات کا مقصد صرف قواعد و ضوابط کی پاسداری ہی نہیں بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ پیسے کا درست استعمال ہو اور اس کا فائدہ ان کھلاڑیوں کو پہنچے جو ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔یہ اقدامات پی ایس بی کی جانب سے مالی شفافیت کو یقینی بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں جو کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ضروری ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button