قومی

پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد کی پیرالمپکس دستے سے ملاقات،حیدر علی کی شاندار کامیابیوں پر تحسین

فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے منگل کو یہاں پاکستان کے چار رکنی پیرالمپکس دستے سے ملاقات کی اور پیرالمپکس کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی ۔فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کی”ایکس” پر پوسٹ کے مطابق پاکستان کے چار رکنی پیرالمپکس دستے کا سفارت خانہ آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر سفیر عاصم افتخار احمد نے حیدر علی کی شاندار کامیابیوں کو سراہا۔ حیدر علی پیرس پیرالمپکس 2024 میں 6 ستمبر کو پیرس کے وقت کے مطابق دن 11 بج کر 50 منٹ پر ڈسکس تھرو ایونٹ میں شرکت کریں گے۔وہ ٹوکیو پیرالمپکس 2020/2021 گولڈ میڈلسٹ کے طور پر اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کریں گے۔ سفارتخانہ نے آئندہ مقابلہ کے لئے حیدر علی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button