ٹاپ نیوز

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 4 سے 8 ستمبر تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار لندن میں برطانوی نائب وزیر اعظم نائب انجیلا رینر سے ملاقات کریں گے۔

وہ برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے سیکرٹری آف سٹیٹ ڈیوڈ لیمی سے بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔ بیان کے مطابق نائب وزیراعظم برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اراکین اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button