کاروباری

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی ریکارڈ

پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 06 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 26 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 43 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 89 پیسے رہی، کویتی دینار کی 912 روپے 27 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 46 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 278 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button