عالمی

اردن اور ایرانی وزرائے خارجہ کا مغربی کنارے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اردن اور ایرانی وزرائے خارجہ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں اضافے کے ساتھ غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔اردن کی نیوز ایجنسی پیٹرا کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

گفتگو کے دوران ایمن الصفدی نے زور دیا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنا علاقائی جنگ کو روکنے کی جانب پہلا قدم ہے۔

انہوں نے عباس عراقچی کو ان کے تقرر پر مبارکباد دی اور نئے منصب پر کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ ماہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button