کاروباری
ملک میں ریفریجریٹرزاورڈیپ فریزرزکی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی
ملک میں ریفریجریٹرزاورڈیپ فریزرزکی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 ملک میں 818267یونٹس ریفریجریٹرزکی پیداوارریکارڈکی گئی جومالی سال2023کے مقابلہ میں 18.81فیصدکم ہے،
مالی سال 2023میں ملک میں 1007840یونٹس ریفریجریٹرز کی پیداوارریکارڈکی گئی گئی تھی۔جون میں ملک میں 70957یونٹس ریفریجریٹرز کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جون کے 118526یونٹس کے مقابلہ میں 40.1فیصدکم ہے۔