ٹاپ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف کی رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ آمد، رانا افضال حسین کی وفات پر تعزیت کی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے صنعت ، پیداوار و قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی رہائش گاہ پر جا کر رانا تنویر حسین سے ان کے بھائی اور رکن صوبائی اسمبلی رانا افضال حسین کی وفات پر اظہار افسوس و تعزیت کیا۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے بلندی درجات اور مرحوم کے اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رانا افضال حسین کی سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رانا افضال حسین کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button